اسرائیل کا حماس کے عسکری وینگ کے سربراہ کو مارنے کا دعویٰ۔ نو زندگیوں والے الضیف کون ہیں؟

اسرائیل نے حماس کے عسکری ونگ کے سربراہ اور اہم کمانڈر الضیف کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے تاہم ابھی تک حماس کے اپنے اہم ترین کمانڈر کے مارے جانے کی تصدیق نہیں کی ہے۔

اسرائیل کی جانب سے یہ دعویٰ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب ایک ہی دن قبل حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو ایران میں ہدف بنا کر قتل کیا گیا۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ الضیف سات اکتوبر کو جنوبی اسرائیل پر ہونے والے حملوں کے ماسٹر مائنڈ تھے ان حملوں میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے اور ڈھائی سو سے زائد کو یرغمال بنایا گیا تھا۔

حملوں کے ردعمل میں اسرائیل نے غزہ میں بڑے پیمانے پر آپریشن کیا تھا جس میں فلسطینی وزارت صحت کے مطابق تقریباْ چالیس ہزار افراد مارے جا چکے ہیں۔

جمعرات کو ایک بیان میں اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ معلومات کے جائزے کے بعد اس بات کی تصدیق ہو چکی ہے کہ محمد الضیف ۱۳ جولائی کے حملے میں مارے جا چکے ہیں۔

محمد الضیف انتہائی ماہر جنگجو مانے جاتے ہیں جو کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ حماس کے لیے خفیہ سرنگیں ڈیزائن کرنے میں بھی اہم کردار کے حامل ہیں۔

ابھی تک حماس نے اپنے عسکری ونگ کے سربراہ کے مارے جانے کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

Mohammad Al-zaif