کوہاٹ وکلاء برادری کا کوہاٹ بار میں پولیس کے خلاف مکمل ہڑتال کی اور عدالتی کارروائی سے بائکاٹ کیا
کوہاٹ ڈسٹرکٹ کورٹس میں مبینہ غیر قانونی گرفتاری کے خلاف کوہاٹ بار ایسوسی ایشن جنرل باڈی کی صدر میر اجم ایڈووکیٹ کی صدارت میں میٹنگ ہوئی جس میں پولیس کے مبینہ جابرانہ رویے کی پر زور مذمت اور بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر خان کو غیر سنجیدہ آدمی کردار دی دیا اس موقع پر بار ممبران نے پولیس اور ڈی پی او کے خلاف ڈسٹرکٹ پولیس آفسں کے سامنے شدید نعرہ بازی کی ، وکلاء نے آئی جی خیبرپختونخوا سے 48 گھنٹوں میں متعلق افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ۔
وکلاء اس وقت برہم ہوگئے جب عبوری ضمانت کے لیے آنے والے ملزم کو پولیس نے احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا۔